بلوچستان میں پارٹی ٹکٹ دینے کیلئے پیپلز پارٹی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا
کوئٹہ (این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے آئندہ عام انتخابات کے لئے بلوچستان کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ عام انتخابات کے لئے بلوچستان کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے صدرمیر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ، سیکر ٹری اطلاعات سربلند خان جوگیزئی، سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک، میر باز محمد خان کھیتران ، میر محمد صادق عمرانی ، صابر بلوچ اور غزالہ گولہ شامل ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق صوبائی الیکشن بورڈ ڈویژنل اور ضلعی صدور کو مدعو کرکے ان سے مشاور ت کرے گا ۔


