اربوں روپے بٹورنے والے قوم فروش ٹولے کا سردار وڈھ میں لشکر کشی کا ذمے دار ہے، جھالاوان عوامی پینل
کوئٹہ (پ ر) جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ وڈھ میں نام نہاد بی این پی مینگل و لشکر بلوچستان ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ سنڈیمنی سردار سیاسی میدان میں شکست فاش سے بوکھلاہٹ پر اب وڈھ میں خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔ زبردستی کوئی ازم قبول نہیں، دین محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہمارا اول و آخر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم روز اول سے یہ بات واضح طور پر کرچکے ہیں کہ ہماری جماعت کو نظریہ پاکستان اور تحفظ نظریہ پاکستان کے جرم میں کچلنے کی منصوبہ بندی سنڈیمنی سردار کا وہ خواب ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مسلسل دروغ گوئی اور الزامات کا سہارا لیا جارہا ہے، جن کا زمینی حقائق سے کوئی واسطہ نہیں۔ سیکڑوں مسلح کالعدم تنظیموں کے لوگ آج بھی اختر مینگل اور ان کے بھائی ملک سے مفرور جاوید مینگل کے کیمپوں میں موجود ہیں، کئی ماہ سے آبادیوں پر حملے اور گزشتہ شب ہماری جماعت کے سربکف کارکن سعید اللہ محمدحسنی کو شہید کردیا گیا گزشتہ کئی برسوں سے ہمارے سیکڑوں افراد نظریہ پاکستان کے خاطر اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں، اپنے شہداءکے خون کی قیمت کو جہاں بھر سے قیمتی سمجھتے ہیں بیرونی طاغوتی قوتوں کے ہاتھوں دین اور بلوچیت بیچنے والے گروہوں کا موجودہ سربراہ وڈھ کے جعلی سردار نے لشکر کشی خود کی ہے بلاوجہ چیخنے چلانے سے بہتر ہے وڈھ آکر پانچ سال کا عوام کو حساب دیں اور بتائیں کہ کتنا گولہ بارود وڈھ کو تحفے میں دیا؟ بیان میں مزید کہا گیا پانچ سال بلوچستان کے حقوق کے نام پر اربوں روپے بٹورنے والا فاشسٹ قوم پرست گروہ دراصل قوم فروش ٹولہ ہے۔ نوکریاں فروخت کرنے والے پہلے اپنے ہی مرکزی رہنما آغا موسیٰ کے سوالات پر مبنی وائس پیغام کی وضاحت دیں ؟۔ وڈھ سے متعلق حالیہ واقعہ یا گزشتہ واقعات پر ہمیشہ ثالثین کو زبان دے کر زبان سے بھاگنے والے ٹولہ کی زبان سے روایات اور بلوچیت کی بات منافقت اور منافقانہ سیاست کے سوا کچھ نہیں ،بلوچستان کو پر امن دیکھنا چاہتے ہے امن اور استحکام کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں ہماری سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔


