اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 2 فلسطینی نوجوان جاں بحق

طولکرم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج کی فائرنگ2فلسطینی نوجوانوں کوقتل کردیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں صیہونی فورسز کی سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے دو نوجوان قتل ہوگئے۔ دونوں کو سرپر گولیاں ماری گئی تھیں۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں