بھارتی تخریب کاری کیخلاف خضدار میں ہندو برادری کی احتجاجی ریلی

خضدار (نامہ نگار) بھارتی دہشتگردی کیخلاف ہندو برادری کی جانب سے احتجاج اور ریلی۔ عالمی دہشت گرد ملک انڈیا کی جانب سے ہندو اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل کی مذمت کی گئی۔ ریلی کے شرکاءنے کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ احتجاج اور ریلی کے دوران مظاہرین نے بھارتی حکومت اور نریندر مودی کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔احتجاجی ریلی ہندو پنچائیت خضدار کی جانب سے تھی جس میں کثیر تعداد میں ہندو برادری نے شرکت کی۔اللہ والا چوک سے ریلی نکل کر ہندو محلہ میں ختم ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں