قلات، پولیس اور کسٹم کی مشترکہ کارروائی، مسافر کوچ سے بھاری مقدار میں چھالیہ برآمد

قلات(نمائندہ انتخاب) قلات میں پولیس اور کسٹم کی مشترکہ کارروائی، بڑی مقدار میں مسافر کوچ سے چھالیہ برآمد، تفصیلات کیمطابق ڈپٹی انسپیکٹرجنرل آف پولیس قلات رینج منیر شیخ کی احکامات پر ایس پی بابر مشتاق کی ہدایت اور ایس ڈی پی او میر فیصل رشید کی نگرانی میں قلات پولیس اور کسٹم کی مشترکہ کارروائی میں دوران چیکنگ مسافر کوچ سے کروڑوں روپے کی چھالیہ برآمد جہنیں کوئٹہ سے کراچی کی طرف اسمگلنگ کی جارہی تھی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او حبیب بابئی ایڈیشنل ایس ایچ او میر نذیر احمد عمرانی سی آئی اے انچارج ملک وہاب زہری کسٹم کے ہمراہ مشرکہ کارروائی میں دوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سے 185 بوری چھالیہ فی بوری 25 کلو گرام جن میں 4625 کلوگرام برآمد جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے مسافر کوچ کو چھالیہ سمیت کسٹم کے حوالے کر دیا گیا ایس پی بابر مشتاق نے پولیس تھانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیم ہمیشہ الرٹ ہے ہمیں جو دوران چیکنگ چھالیہ ملے وہ کوئٹہ سے کراچی منتقل کی جارہی تھی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی جان مال کے حفاظت کیلئے ہمیشہ الرٹ ہے کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے کہ غیرقانونی چیز سمگلنگ کرے پولیس کی چیکنگ جاری رہے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں