ریکوڈک مائننگ کمپنی اورانڈس ہسپتال کی جانب سے چاغی میں انڈس موبائل ہیلتھ کلینک کا قیام

نوکنڈی ( این این آئی)ریکوڈک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) اور انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ کیئر نیٹ ورک (آئی ایچ ایچ این) کے اشتراک کے نتیجے میں ضلع چاغی میں گزشتہ ہفتے پہلا انڈس موبائل ہیلتھ کلینک کا قیام عمل میں لایا گیا۔ آئی ایچ ایچ این نے یہ موبائل کلینک 3 ماہ کی عبوری مدت تک صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے قائم کیا ہے جبکہ نوکنڈی میں آر ڈی ایم سی کی مالی اعانت سے انڈس ہسپتال قائم کیا جا رہا ہے۔ یہ موبائل کلینک اس امر کو یقینی بنائے گا کہ صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو تب تک ترجیحی طور پر دستیاب کیا جائے جب تک کہ ہسپتال کا مستقل انفراسٹرکچر تیار کیا جاتا ہے۔انڈس ہسپتال موبائل کلینک جس کا افتتاح ریکوڈک مائننگ کمپنی کے کنٹری ہیڈ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی (سی ڈی سی) کے اراکین نے کیا تھا، نوکنڈی میں چھ مقرر شدہ مقامات پر لگایا جائے گا تاکہ صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی ممکن کی جاسکے۔یہ موبائل کلینک ایک جدید موبائل میڈیکل یونٹ ہے جو انڈس ہسپتال کے زیر انتظام چلائی جانے والی جدید بس میں ہے۔آئی ایچ ایچ این پاکستان کا ایک معتبر اور معروف خیراتی ہسپتال نیٹ ورک ہے جو شہری اور دیہی دونوں جگہوں پر مقامی کمیونٹیز کے لئے صحت کی خدمات کا اعلیٰ معیار فراہم کرتا ہے۔ ڈاکٹروں اور کمیونٹی ورکرز کی ٹیم کے ذریعے بنیادی صحت کے سہولیات کی فراہمی کے علاوہ موبائل میڈیکل یونٹ میں ضروری طبی سامان کے ساتھ ایک لیب اور فارمیسی بھی ہے۔ ریکوڈک مائننگ کمپنی کے کنٹری منیجر علی احسان رند نے اس موقع پر کہا کہ یہ موبائل کلینک نوکنڈی اورآس پاس کی مقامی کمیونٹیز کو عارضی طور پر صحت کی سہولیات فراہم کرے گا جب تک کہ ہم نوکنڈی میں انڈس ہسپتال قائم نہیں کرتے۔ ایک بار جب نوکنڈی ہسپتال شروع ہوجائے گا تو یہ موبائل کلینک کی جگہ لے لے گا اور مقامی لوگوں کو علاقے میں ان کی خدمت کے لئے ایک مستقل طبی سہولت میسر ہوجائے گی۔ آر ڈی ایم سی کی مالی اعانت سے شروع کئے جانے والے دیگر تمام سماجی سرمایہ کاری کے پروجیکٹس کی طرح اس موبائل کلینک پراجیکٹ کو بھی مقامی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی کی حمایت اوراعانت حاصل ہے جس میں مقامی کمیونٹی کے نمائندے شامل ہیں جو آر ڈی ایم سی کو مقامی کمیونٹی کی ضروریات پر مبنی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔یہ موبائل کلینک علاقے میں آر ڈی ایم سی کی طرف سے اٹھائے جانے والا دوسرا صحت عامہ کاْمنصوبہ ہے۔ پہلا منصوبہ ہمئے گاؤں میں حال ہی میں افتتاح کیا گیا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر ہے جو آئی ایچ ایچ ایم کے تعاون اور آر ڈی ایم سی کی مالی اعانت سے قائم کیا جانے والا ایک اور منصوبہ ہے۔ مزید برآں، ہمئے اور مشکیچاہ گاؤں میں دو پرائمری اسکول اور ہمئے گاؤں میں مقامی آبادی کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے پینے کے صاف پانی فراہم کی جا رہی ہے۔ 2022 کے آخر میں نئے ریکوڈک معاہدے پر دستخط کے بعد سے یہ منصوبے آر ڈی ایم سی کی جانب سے ضلع چاغی میں سماجی ترقی کے پروگرام کا حصہ ہیں۔

کینیڈا و امریکا میں سکھ کمیونٹی کے بھارتی مداخلت کیخلاف بھارتی قونصل خانوں کے سامنے مظاہرے
ٹورنٹو/سان فرانسسکو (صباح نیوز) کینیڈا اور امریکا میں بھارتی مداخلت کے خلاف بھارتی قونصل خانوں کے سامنے آزاد خالصتان تحریک کے سکھوں نے مظاہرے کیے۔سکھ کمیونٹی کی جانب سے کینیڈا کے ٹورنٹو اور اوٹاوا جبکہ امریکا میں وینکور اور سان فرانسسکو میں مظاہرے کیے گئے۔مظاہرے میں سکھوں نے کینیڈین حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جبکہ کینیڈا سے بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت، سرجیکل اسٹرائیک کرکے مرکزی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنا چاہتا ہے۔گرپتونت سنگھ نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت اور دیگر سیاسی جماعتیں بھارت کی ایٹمی دھمکیوں پر غور کریں۔دوسری جانب کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق امریکی میڈیا کی جانب سے انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج کی بنیاد پر دعوی کیا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں 3 نہیں بلکہ 6 افراد ملوث تھے۔امریکی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ خالصتان تحریک کے رہنماکے قتل میں ملوث ملزمان نے ایک نہیں بلکہ 2 گاڑیاں استعمال کیں، ہردیپ سنگھ کی گاڑی کو ملزمان کی ایک گاڑی نے پارکنگ ہی میں روکا جس کے بعد اچانک نمودار 2 ملزمان نے فائرنگ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں