بلوچستان کے تمام اضلاع میں میڈیکو لیگل سروسز کی ریفارکیلئے منصوبہ بنا لیا گیا
کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان کے تمام اضلاع میں میڈیکو لیگل سروسز کی ریفارم کے لئے منصوبہ بنا لیا گیا ہے یہ منصوبہ بی ایم سی ایچ کوئٹہ میں ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ کی زیر صدارت میڈیکل ریفارمز کمیٹی کے اجلاس کے دوران مرتب کیا گیا اجلاس میں صوبے کے تمام میڈیکل کالجوں کے فرانزک میڈیسن کے شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ساتھ بی ایم سی ایچ اور ایس پی ایچ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل، محکمہ صحت بلوچستان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں قلیل مدتی حکمت عملی میں، قریبی میڈیکل کالجوں کے متعلقہ فرانزک ڈیپارٹمنٹس میں نئے تعینات ہونے والے میڈیکولوگل آفیسرز (MLOs) اور پولیس سرجنوں کو تربیت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے 8 سے 9 اضلاع کے ایم ایل او اپنے قریبی میڈیکل کالج میں بنیادی تربیت حاصل کریں گے اس کا مقصد مستقبل قریب میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں پوسٹ مارٹم کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے، اور اس کا حتمی مقصد صوبے کے اندر ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (DHQs) میں پوسٹ مارٹم کی سہولیات کی فراہمی ہے جبکہ طویل المدتی حکمت عملی کے تحت، میڈیکل آفیسرز کے ایک پول کا انتخاب کیا جائے گا اور اسے صوبہ خیبر پشتونخوا میں دو سالہ پوسٹ گریجویٹ تربیتی کورس کے لیے بھیجا جائے گا حکومت اس کورس کو مزید پرکشش بنانے کے لئے ان ٹرینیز کو پرکشش معاوضہ بھی دیگی اور ترغیب بھی د لائے گی مزید برآں، میڈیکو لیگل سروسز کے لیے ایک الگ کیڈر بنانے کی تجویز بھی زیر بحث آئی تاکہ ان MLOs کی میڈیکو لیگل سروسز کیسا تھ مستقل وابستگی کو یقینی بنایا جا سکے اور انہیں تربیت حاصل کرنے اور سرکاری وسائل کو استعمال کرنے کے بعد MLS کو چھوڑنے سے روکا جا سکے فارنسک میڈیسن کے شعبہ جات کے سربراہوں (HODs) کو ایک ہفتے کے اندر شارٹ ٹرم کی تربیت کے لیے نصاب تیار کرنے کا کام سونپ دیا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی تیاری مکمل کریں اور اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ٹر یننگ شروع کروائیں کمیٹی کی اگلی میٹنگ 2 اکتوبر کو ہوگی۔


