اپوزیشن جماعتوں نے سردار اختر مینگل سے رابطے تیز کردیئے

اسلام آباد :اپوزیشن جماعتوں نے سردار اختر مینگل سے رابطے تیز کردیئے۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے بعد پاکستان پیپلزپاٹی کا بھی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے رابطہ کیا گیا ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان اہم سیاسی امور پر گفتگو کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے جلد ملاقات پر اتفاق کرلیا، ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹاٹم دینے کی حکمت عملی سمیت اہم امور پر گفتگو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حکومت تاحال اختر مینگل کو منانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں