کابل ،5 سرکاری ملازمین کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیا

کابل:افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے کابل شہر کے باہر کابل اٹارنی جنرل دفتر کے 5 ملازمین کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے ۔ یہ بات کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے پیر کے روز بتائی۔فرامرز کے مطابق کابل شہر سے باہر دہ سبزکے علاقہ میں نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کر دی جس میں 2 پراسکیوٹرز اور 1 ڈرائیور سمیت 5 افراد کی موت ہو گئی۔اٹارنی جنرل دفتر نے یہاں جاری ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور متاثرہ افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے پیچھے محرک ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔کسی بھی گروپ نے ابھی تک ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں