لہڑی اور ابڑو قبائل میں 31 دسمبر تک جنگ بندی، 22 اکتوبر کو گرینڈ جرگہ ہوگا
کوئٹہ (این این آئی) لہڑی اور ابڑو قبائل میں 31دسمبر 2023تک جنگ بند ی جبکہ 22اکتوبر کو قبائلی تنازعہ کے حوالے سے گرینڈ جرگہ میں فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لہڑی اور ابڑو قبائل میں ضلع کچھی میں زمین کے تنازعہ پر گزشتہ تین سے چار ماہ سے شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور مسلح تصادم میں اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں خان آ? ف قلات کے بھائی آغا عمر احمد زئی سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد مگسی کی کوششوں سے فریقین 31دسمبر 2023تک جنگ بندی پر متفق ہو گئے جبکہ تنازعہ کے حوالے سے 22اکتو بر کو سبی سرکٹ ہاو¿س میں اس حوالے سے منعقدہ گرینڈ جرگے میں صبح 11بجے فیصلہ کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


