آئی ایم ایف کا جائزہ مشن رواں ماہ کے آخری ہفتے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(صباح نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا جائزہ مشن رواں ماہ کے آخری ہفتے پاکستان پہنچے گا۔آئی ایم ایف کا جائزہ مشن رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لے گا، مذاکرات میں ٹیکس، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات پر بھی بات چیت ہوگی ۔اقتصادی جائزے کی کامیابی سے تکمیل کے بعد آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری ہوگی۔ اخراجات میں کٹوتی کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، اخراجات میں کمی کے پلان پر بھی بات چیت ہوگی، تنخواہیں، پنشن، الائونسز منجمد کرنے سمیت افسران کا سٹاف کم کیا جائے گا جب کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت گیس مہنگی کرنے پر مجبور ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں