گرانفروشوں نے پنجگور میں چینی مارکیٹ سے غائب کردی، 220 روپے فی کلو فروخت
پنجگور (نمائندہ خصوصی) پنجگور میں چینی کی شدید قلت مارکیٹ سے چینی غائب، عوام کو مشکلات کا سامنا۔ انتظامیہ غائب تاجران کمیٹی نے بھی منہ پھیر لیا۔ گزشتہ دو مہینے سے پنجگور میں چینی کی قیمت میں اچانک اضافہ کردیا گیا۔ 140 روپے سے بڈھا کر 220 روپے کردیا گیا انتظامیہ کی غفلت اور تاجران کمیٹی کی خاموشی کے بعد آج 2اکتوبر پیر کے روز پورے بازار میں ایک کلو چینی بھی دستیاب نہیں تھا لوگ چینی کے پیچھے سرگردان رہے لیکن سب کو مایوس گھروں کی طرف لوٹنا پڑا۔ تاجران برادری کا کہنا تھا کراچی اور دیگر علاقوں سے پنجگور کیلئے چینی کی سپلائی روک دی گئی ہیں جسکی وجہ سے پوری علاقے میں چینی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ لیکن اس سلسلے میں انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکر ہے۔
Load/Hide Comments


