عبدالحمید زہری کو لاپتا ہوئے 30 مہینے ہوگئے، عدلیہ سمیت کوئی ادارہ انصاف نہیں دے پارہا، سعیدہ حمید زہری

کوئٹہ (پ ر) لاپتا عبدالحمید زہری کی صاحبزادی سعیدہ حمید زہری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے والد عبدالحمید زہری کو 10 اپریل 2021ئ کو لاپتہ کیا، اس غیر انسانی سلوک کو 30 مہینے مکمل ہوچکے۔ یہ تیس مہینے ہمارے لیے تین دہائیوں کی طرح ہیں، ہمیں پاکستان میں عدلیہ سمیت کوئی ادارہ انصاف نہیں دے پارہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے مقتدر قوتوں سے مطالبہ کیا کہ میرے والد عبدالحمید زہری کو بازیاب کرکے ہمیں اور خاندان کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں