کیسکو کی کارروائیاں جاری، بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر سینکڑوں کنکشنز منقطع

کوئٹہ( این این آئی) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی صوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروںاور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لیئے کاروائیاںتیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں کیسکو کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے جمعرات کے روزبڑے پیمانے پر بھی غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں اور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لیئے کارروائی کی گئی اوراس دوران کاسی روڈسے شنٹ اور ٹیمپرڈکے گئے 12، چلتن مارکیٹ سے 8، مری آباد سے 16، چمن ہاوسنگ اسکیم 6، ریلوے ہاوسنگ اسکیم 12میٹر،سریاب روڈ9میٹر، مسجد روڈ10، مشرقی بائی پاس 8، جان محمدروڈ سے 7اور ارباب ٹاون سے 9میٹرز اُتاردئیے گئے جن کو جرمانے عائد کردئیے گئے۔اس طرح کوئٹہ شہرمیں مجموعی طورپر71نادہندگان کے برقی کنکشنز منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو، کمرشل اورانڈسٹریل صارفین شامل ہیں نیز کارروائی کے دوران نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مد میں23لاکھ روپے کی ریکوری کرلئے گئے ۔علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل میں کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران زیارت،دُکی ،کوہلو، لورالائی اور سنجاوی کے علاقوں سے 52 نادہندگان کے کنکشنزبلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردیئے گئے ، نیز اس دوران مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ اور میخترسے نادہندگان کے 5ٹرانسفارمرزبھی اُتاردئیے گئے اسی طرح لورالائی سرکل کے مختلف علاقوں سے نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں57لاکھ روپے جبکہ جرمانہ کی مدمیں2لاکھ 80ہزارروپے بھی وصول کیئے گئے ۔ علاوہ ازیں کیسکوپشین سرکل کے مختلف علاقوںپشین،چمن یارو، گلستان،علی زئی کے علاقوںمیں کارروائی کے دوران86گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشن منقطع کردئیے اسکے علاوہ خانوزئی سے ایک ٹرانسفارمرعدم ادائیگی پر اُتاردئیے جبکہ بلوںکے بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے46لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرلی گئی۔دریں اثناء کیسکوخضدارسرکل میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران خضدار،قلات نوشکی، تفتان، خالق آباد کے علاقوں سے49 گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشنزبلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے اس کے علاوہ مختلف دیہاتوںکے 12ٹرانسفارمروںکے 11Kvکے جمپرز کاٹ کر نادہندگان کی بجلی منقطع کردی گئی اس دوران خضدار سرکل کے مختلف علاقوں سے نادہندگان سے ریکوری کی مدمیں تقریباً30لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے ۔اسی طرح کیسکو سبی سرکل کی ٹیموںنے مختلف علاقوںمیں کارروائی کرتے ہوئے 47نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ جعفرا ٓباد سے مزید4 ٹرانسفارمرز بلوں کی عدم ادائیگی پر بھی اُتاردئیے ، اس کے علاوہ کارروائی کے دوران نادہندگان سے 32لاکھ روپے کی ریکوری کرلی گئی جبکہ بجلی چوروں سے جرمانہ کی مدمیں 3لاکھ 20ہزارروپے وصول کرلئے گئے۔اسی طرح کیسکومکران سرکل کے تحت تربت،پنجگور، پسنی اورجیوانی کے علاقوں میں کارروائی کے دوران بجلی بلوںکی عدم ادائیگی پر54گھریلو اور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 9لاکھ روپے بھی وصول کیئے گئے۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیسکو ٹیمیں بجلی چوروںاورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے بلوںکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں ۔علاوہ ازیں کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈ بھی فوری طورپر ہٹادیں اوراپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویژن کے دفترمیں نئے کنکشن کے حصول کیلئے درخواست دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں