نام نہاد پارٹی کا سربراہ پنجگور میں لوگوں کی زمینوں پر قبضے میں ملوث ہے، نیشنل پارٹی
پنجگور (پ ر) نیشنل پارٹی پنجگور کے جاری بیان میں بی این پی سدوزئی گروپ کے نام ونہاد لیڈر کی جانب سے نیشنل پارٹی کے ورکرز اور دیگر مغزر شخصیت کے بارے میں گندی زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد اللہ پنجگور کے سب سے بڑا لینڈ مافیا ہے جس نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں سرکاری زمینوں کو اپنے اور اپنے رشتے داروں کے نام منتقل کر کے اختیارات کا ناجائز فائدے اٹھایا ہے محکمہ زراعت کی نرسری کی زمین پر قبضہ کر کے بنگلہ تعمیر کیا اور بعد میں محکمہ زراعت ریسرچ کو ماہانہ کرایہ پر دیا ھے جو تاحال یہ سلسلہ چل ریا ہے اسی طرح اس کا ایک حصہ موجودہ وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن کو بھی دیا گیا تھا جس نے بھی غیر قانونی تعمیرات کرکے سرکاری زمین کو اپنے نام کر دیا ھے یا اپنے رشتے دار کے نام کردیا ہے نرسری فارم کی بیشتر زمین پر اسد اللہ اور اس کے رشتے دار ون نے قبضہ کرلیا ھے یہ اس وقت ہوئے ہیں جب وہ وزیر پبلک ہیلتھ اور وزیر زراعت تھے تو اپںے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قبضہ جمالیا پنجگور آفیسر کلب کے ارد گرد تمام ایریا کو اپنے رشتے دار نور الامین نامی شخص کے نام کردیا ہے رخشاں پل کے قریب محکمہ ریونیو لیویز کے زمین پر قبضہ کر کے چار دیواری تعمیرات کیا گیا ہے اسی طرح ایئر پورٹ کے قریب غریبوں کے چاریواری کو گرا کر خود قبضہ جما رکھا ہے اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے شمالی حصے میں قبضہ کرلیا گیا ہے اگر ایئر پورٹ سے جہازوں کی آمد رفت بند ہو گیا ہے اسی قبضہ گیری کی وجہ سے بند ہوا ہے مکوئی دن میں بھی نہ جانے کتنے ہزار ایکڑ اراضی قبضہ کرلیا گیا ہے جہاں جہاں سرکاری تعمیرات کئے گئے آس علاقے میں اسد اللہ لینڈ مافیا نے اپنے زات یا رشتہ داروں کے نام قبضہ ضرور کرلیا ھے ریسرچ سینٹر تسپ اور زرعی کالج کے درمیان بھی قبضہ کرلیا گیا ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ روڈ پر بھی قبضہ کر کے رشتے داروں کے نام کردیا گیا ہے نیشنل پارٹی ترقی کے خلاف نہیں مگر قبضہ گیری کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گا اس کو کہتے ہیں اختیارات کا ناجائز استعمال اور قومی امانت کا خیانت بیان میں تحقیقاتی اداروں سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے


