نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام مزید دو روز بڑھا دیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ )ن(کے قائد میاں محمد نواز شریف نے برطانیہ میں اپنا قیام مزید دو روز بڑھا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ)ن(کے قائد نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے اور وہ مزید دو روز لندن میں گزاریں گے۔لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف(آج) 9اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے، بعد ازاں چودہ اکتوبر کو امارات اور 21اکتوبر کو نجی فلائٹ سے شام چھ بجے لاہور پہنچیں گے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں19 اکتوبر کو درخواست دائر کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں