زہری، فضاءمیں سفر کرتی نامعلوم شے پہاڑ پر گرکر زور دار دھماکے سے پھٹ گئی
زہری (انتخاب نیوز) زہری کی فضاءمیں سفر کرتی نامعلوم شے پہاڑ پر گرکر زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ذرائع کے مطابق اتوار کی رات زہری میں نامعلوم شے جو تیز روشنی کرتی ہوئی زہری کے مختلف علاقوں گھٹ، بلبل، فراخود، چشمہ، مشک سے ہوتی ہوئی مشک سے آگے کریش کرگئی، کریش ہونے کے بعد اس کے دھماکے کی آواز دور تک سنائی گئی۔ تاہم مذکورہ شے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہورہا، اس بارے میں انتظامیہ کی طرف سے بھی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
Load/Hide Comments


