چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ عدالت کرے گی،نگراں وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی)نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن سے پہلے رہا ہوں گے یا نہیں فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، ہم نے نہیں۔ایک انٹرویومیںانوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آرمی چیف سویلین بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں۔ورلڈکپ میں شائقین کو ویزے نہ دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو چاہیے پاکستانی کرکٹ شائقین کو ویزے دے، اگر ایسا ایونٹ پاکستان میں ہوتا تو بھارتی شائقین کو ضرور ویزے دیتے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ مجھے نگراں وزیراعظم بننے کی اطلاع سابق وزیراعظم نے دی۔
Load/Hide Comments


