کوئٹہ کے مختلف فیڈر پر 10 تا 12 اکتوبر بجلی لوڈشیڈنگ کا شیڈول
کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اورلائنوںپر ضروری مرمتی کاموںکے سلسلے میں 10اکتوبر سے 12اکتوبر تک (روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے واسا اور اے ون سٹی فیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈکے جبل نورخروٹ آباد، ویسٹرن بائی پاس،داریم ،دوستین اورکڈنی سنٹر فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3 بجے تک بجلی بندرہے گی۔علاوہ زیں 10اکتوبرکو(بروزمنگل)لورالائی گرڈکے ایکسپریس، ایم ای ایس،یونیورسٹی،ز نگی وال، بوری، رورل، شبوزئی ،سرغونڈفیڈروں سے صبح9بجے سے دن 12بجے تک جبکہ اوستہ محمداور خانوزئی گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی نیز اِسی روز مستونگ گرڈاسٹیشن پر ضروری کام کے باعث سٹی ون، سٹی ٹو،کیڈٹ کالج، سٹی تھری اور شہید نواب غوث بخش ہسپتال فیڈرز صبح10بجے سے سہ پہر 3بجے تک بجلی بندہوگی۔دریں اثنائ لورالائی گرڈاسٹیشن کے11KV فیڈروںکی بائی فرکیشن کاکام کیاجارہاہے اوراس سلسلے میں لورالائی گرڈاسٹیشن کے مسلم، ایکسپریس، سورغونڈ،بوری، جیل، اولڈکچ، نیوکچ ، ڈی ایچ کیو فیڈروں سے 10اکتوبرتا20اکتوبر(روزانہ) صبح 10بجے سے شام6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔


