ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر کوئٹہ جی پی او میں نمائش کا انعقاد

کوئٹہ(آن لائن) ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر کوئٹہ جی پی او میں ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل بلوچستان منظور احمد بنگلزئی نے یونیورسل پوسٹل یونین کا پیغام پڑھ کر سنایا۔اس موقع پر اسرار الحق ڈپٹی پوسٹ ماسٹرجنرل ایڈمن فیصل جہانگیر مارکیٹنگ افیسر پاکستان پوسٹ و دیگر افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی اور پاکستان پوسٹ کی سروسز کو سراہا۔پاکستان پوسٹ عوام کو ان کی دہلیز پر سروسز مہیا کر رہا ہے۔کوئٹہ میں اس وقت 42 ڈاک خانے کام کر رہے ہیں اور عوام کی سہولت کے لیے تمام ڈاک خانوں میں یوٹیلٹی بلز وصول کیے جاتے ہیں۔دور جدید کے حساب سے پاکستان پوسٹ کی سروسز کو بھی تیز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں