ڈیرہ مراد جمالی، 3اغواء کاروں سمیت 12ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

ڈیرہ مراد جمالی:نصیرآباد پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تین اغواء کاروں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب بارہ ملزمان گرفتار اسلحہ بر آمد سنسنی خیز انکشافات تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کو ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی سربراہ میں نصیرآباد پولیس نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ تحصیل تمبو کے علاقوں باباکوٹ خان کوٹ منجھو شوری کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیاجس میں نیاز احمد قربان علی کو خان کوٹ پولیس تھانہ کی حدود سے ملوکاں بی بی کو اغواء کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ منجھوشوری پولیس نے دوران کارروائی کے دو افراد برکت علی آدم خان کو گرفتارکرکے دو ٹی ٹی پسٹل موٹرسائیکل بھی بر آمد کی گئی ہے اس دوران پولیس تھانہ نوتال پولیس تھانہ منگولی پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کے علاقوں سے بھی مختلف مقدمات میں مطلوب سات ملزمان کو گرفتار کرکے چار مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی بر آمد کی گئیں ہیں اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیرنے کہاکہ نصیرآباد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے جس میں نیاز احمد قربان علی کو خان کوٹ پولیس تھانہ کی حدود سے ملوکاں بی بی کو اغواء کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ منجھوشوری پولیس نے دوران کارروائی کے دو افراد برکت علی آدم خان کو گرفتارکرکے دو ٹی ٹی پسٹل موٹرسائیکل بھی بر آمد کی گئی ہے اس دوران پولیس تھانہ نوتال پولیس تھانہ منگولی پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کے علاقوں سے بھی مختلف مقدمات میں مطلوب سات ملزمان کو گرفتار کرکے چار مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی بر آمد کی گئیں ہیں گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے دوران تفتیش انکشافات ہوئے ہیں جس کی روشنی میں مزید آپریشن جاری رکھا جائے گا اور کہاکہ سست روی دکھانے والے ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تبدیل کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں