نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے تشکیل کمیٹی کا وندر ڈیم کادورہ، مسائل کے حل کی یقین دہانی

وندر (یو این اے)سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی کوششوں سے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی کا وندر ڈیم کا وزٹ متاثرہ علاقے کے لوگوں اور زمینداروں سے میٹنگ متاثرہ علاقے کے لوگوں نے اپنے علاقے کے مسائل بتائے اور زمینداروں کی زمینیں جو کینال اور ڈیم میں متاثر ہو رہی ہیں اس حوالے سے بات چیت آئی ہوئی کمیٹی کے چیئرمین ریونیو اتھارٹی بلوچستان نورالحق بلوچ کی سربراہی میں علاقے کے لوگوں کے مسائل سنیں اور ڈیم انتظامیہ پی ڈی ڈی پی ڈی کی موجودگی میں علاقے کے لوگوں کے مسائل سنیں اور فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس میں خمیسہ گوٹھ کے متاثرہ لوگوں کو معاوضہ جو کہ پہلی رپورٹ بنی تھی اس کو بھی دوبارہ بحال کیا گیا متاثرین کی بقایا رقم دینے کا اعلان کیا اور ڈیم میں متاثر زمینوں کی اسسٹنٹ کمشنر وندر کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی جوکہ 15 دن میں سروے کرکے متاثرہ زمینداروں کی زمیینوں کا جائزہ کرکے ان کو معاوضہ ادا کرنے کے لیے رپورٹ بنائی جائے گی ڈیم میں کام کرنے والے مزدوروں کی اکتوبر سے پانچ ہزار روپے بڑھانے کا اعلان کیا پیرو باکھڑہ کے لیے واٹر بورڈ اور آدھا کلو میٹر لنک روڈ اور انتظار گاہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا وندر کینال میں متاثرہ زمینداروں کی زمینوں کا بھی جائزہ لے کر رپورٹ بنایا جائے گا۔ علاقے کے لوگوں نے کافی سارے مسائل بتائے ان کوحل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ ڈیم کی تعمیر سے متاثر ہونے والے گوٹھہ حاجی خمیسہ جاموٹ کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے اراضی فراہم کی جائے گی چند دنوں میں مسائل حل ہو جائیں گے علاقے کے معتبرین نے میٹنگ میں شرکت کی جن میں میر فتح خان جاموٹ، چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر امام بخش براہ، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر محمد اسلم سوری، وڈیرہ دین محمد باکھڑا، وڈیرہ محمد ہاشم جاموٹ،وڈیرہ آچار برہ رئیس محمد عالم سور ودیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں