فرانس ،ہزاروں افراد فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے
غزہ (صباح نیوز)فرانس میں غزہ پر اسرائیل کے جارحانہ حملوں کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پیرس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔دارلحکومت پیرس میں بسنے والے مسلمانوں نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف ریپبلک اسکوائر کے مقام پر بھرپورمظاہرہ کیا، جس میں بچے، نوجوان، بزرگ اور خواتین کی بڑی تعداد نے شریک تھی۔یاد رہے کہ حکومت کی ایسی تمام ریلیوں پر پابندی عائد کرنے کے فورا بعد فرانسیسی پولیس نے فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔احتجاجی مظاہرے میں نوجوان فلسطینی جھنڈے لہراتے رہے ساتھ ہی اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے فلسطین سے باہر نکالو، کلمہ طیبہ اور دیگر نعرے بلند کرتے رہے۔مظاہرین نے اقوامِ متحدہ سمیت اقوامِ عالم سے اسرائیل کی جانب سے مظالم کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کرت ہوئیغزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرتوجہ دینے اور فرانس کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔


