کورونا وائرس کے حل کی بجائے وزرا ء ایکدوسرے سے لڑ رہے ہیں‘ شہباز شریف

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صد ر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ کرونا وائرس بڑے پیمانے پر تباہی مچا رہا ہے،کرونا وائرس کے حل کی بجائے حکومتی وزرا ء اس وقت ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ کرونا وائرس کے حل کے لئے تبدیلی سرکار کا غیر سنجیدہ رویہ سامنے آ چکا ہے ۔ حقائق سے بیگانہ اور اپنی بسائی خیالی دنیا میں رہنے والے تلخ حقائق سامنے آنے پر صرف حیران ہی ہوتے ہیں۔ اپنی ٹویٹ میں شہباز سریف نے کہا کہ معیشت خلا ء میں تباہ نہیں ہوئی اور نہ ہی قیمتیں اچانک آسمان پر پہنچی ہیں۔ جناب وزیراعظم،یہ سب آپ کی پالیسیوں کے سبب ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں