کچھی میں لہڑی اور ابڑو قبائل کے درمیان تنازعہ، پرنس آغا عمر کی سربراہی میں قلات ہاﺅس کوئٹہ میں جرگہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پرنس آغا عمر جان احمدزئی کے سربراہی میں لہڑی ابڑو قبائل کے مابین کچھی تنازعہ کے حل کیلئے ثالثین کااہم جرگہ قلات ہاﺅس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جرگہ میں خان بلوچستان کے فرزند پرنس آغا محمد احمد زئی، آغا الطاف احمد زئی، نوابزادہ خالد خان مگسی، سردارزادہ حیر بیار خان ڈومکی، سردارزادہ شیر دل خان مغیری، سیدذوالفقار شاہ، سید نصیر شاہ دوپاسی، آغا قلندر احمد زئی، آغا رحیم جان احمدزئی، آغا عزیز احمد زئی، سردارزادہ حیات خان ساتکزئی، میر شائستہ خان ساتکزئی، ملک فہیم شاہوانی سمیت دیگر معتبرین موجود تھے۔ سردارزادہ جاوید عزیز لہڑی کی سربراہی میں لہڑی، شاہوانی، ساتکزئی قبائل کے معتبرین نے جرگہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے مو¿قف کو جرگہ ثالثین کے سامنے پیش کیا۔ جرگہ ثالثین نے لہڑی قبائل کا مو¿قف سننے کے بعد دوسرے مرحلے میں ابڑو قبائل کے مو¿قف لینے کیلئے سبی میں جرگہ منعقدکرانے کا اعلان کیا۔


