بلوچستان کابینہ نے رائٹ ٹوانفارمیشن کمیشن کے قیام کی منظوری دیدی

کوئٹہ (خ ن) نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی معیشت کو بہتر بنانے کی کوششوں کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ نگران سیٹ اپ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سربراہی میں قوم کو ریلیف دینے کے مشن پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔40 روپے لیٹر کمی لے اثرات روزمرہ کی زندگی میں نظرآنا شروع ہوجائینگے۔ نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلوچستان کے علاقہ تربت میں چھ پاکستانی کے المناک قتل کے بعد ریاست نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو سبق سکھا دیا۔اگر کسی نے ریاست سے ٹکر لینے کی کوشش کی تو انہیں اسی طرح عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔ پاکستان میں سمگلنگ کی وجہ سے معیشت اور ریاست کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی نشاندہی کرلی گئی ہے اس پر ریاست کی زیرو ٹالیرینس کی پالیسی ہے۔ تمام ریاست دشمن عناصر کو خبردار کرنا چاہتا ہوں وہ اب اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ ان کا انجام بھی اچھا نہیں ہوگا۔دریں اثنائ نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے جس کے بننے کے بعد شہریوں کو معلومات تک رسائی ہوگی، وڈھ کی صورتحال اب پہلے سے بہتر ہے تعاون کر نے پر دونوں فریقوں کے شکر گزار ہیں،چیف آف آرمی اسٹاف کی معیشت کو بہتر کرنے کی پالیسی کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر کمی بڑا ریلیف ہے، کیسکو کیلئے اس شرط پر 78کروڑ مختص کئے ہیں کہ کیسکو زمینداروں کو 8 گھنٹے بجلی فراہم کرے گی۔یہ بات انہوں نے پیر کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مر دان ڈومکی کی سربراہی میں کابینہ اجلاس منعقد ہوا،کابینہ نے آرمی چیف اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کی ہے،چیف آف آرمی اسٹاف کی معیشت کو بہتر کرنے کی پالیسی کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر کمی بڑا ریلیف ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے مثبت اثرات عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کا بینہ نے تربت میں 6شہریوں کے قتل کی مذمت کی ہے،دہشتگردوں کے ایک کارندے جو جہنم واصل کیا ہے ریاست کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جان لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں