کوئٹہ، موٹرسائیکل پر ریس لگانے والا نوجوان ٹریکٹر سے ٹکرانے کے باعث جاں بحق
کو ئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ریس لگاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار ٹریکٹر میں لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ روڈ پر 22سالہ ثناء اللہ نامی نوجوان موٹرسائیکل پر ریس لگاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر میں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


