جیف بیزوس دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں

پیرس (آن لائن) ایمازون کے بانی جیف بیزوس ایک سال بعد دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس نے یہ اعزاز فرانس کے برنارڈ آرنلٹ سے چھین کر اپنے نام کیا۔پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنلٹ کی دولت میں رواں سال مئی کے بعد سے مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اکتوبر 2022 میں برنارڈ آرنلٹ نے جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔5 ماہ میں 55 ارب ڈالرز کما کر ایلون مسک پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔ اسی طرح دسمبر 2022 میں برنارڈ آرنلٹ نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑا تھا اور مئی 2023 کے اختتام تک دنیا کے امیر ترین شخص رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں