سب رجسٹرار آفس کوئٹہ میں خورد برد اور بدعنوانی کیخلاف تحقیقات

کوئٹہ(یو این اے )سب رجسٹرار آفس کوئٹہ میں گورنمنٹ ٹیکس رجسٹری سی وی ٹی ٹیکس دفتر میں خورد برد اور بدعنوانی کی شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن آفس سرکل کوئٹہ میں انکوائری کی درج ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ منیر مندوخیل اور سرکل آفیسر ظریف خان نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکوائری مکمل کی اور انکوائری کی روشنی میں الزامات ثابت ہونے ہر سب رجسٹرار آفس کوئٹہ کلرک سنگین خان کاسی کو رجسٹری وغیرہ کے ٹیکسوں کی رقم میں بدعنوانی اور خورد برد ملوث پاکر مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا ہے اور بدعنوانی میں ملوث سنگین خان کاسی کو گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے مقدمہ میں دیگر ملوث افراد کا انکشاف ہوا ہے جنکی بابت مزید گرفتاریوں کا امکان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں