عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے 15 ملین روپے عطیہ کر دیے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکار عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئےخطیر رقم عطیہ کر دی ،عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوموں کیلئے 15 ملین روپے کی امداد عطیہ کی ہے ۔ فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور اس مشکل گھڑی میں غزہ کے مسلمانوں کی فراخ دلی سے مدد کرنے پر عاطف اسلم کا شکریہ ادا کیا۔عاطف اسلم کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عاطف اسلم نےفلسطینیوں کے حق میں دعائیہ پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس پر بھارتی مداحوں نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں