عزیر بلوچ اور دیگر جے آئی ٹی رپورٹس دو چارروز میں جاری ہورہی ہیں،علی زیدی کا دعویٰ
اسلام آباد:وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ اور دیگر جے آئی ٹی رپورٹس دو چارروز میں جاری ہورہی ہیں جن میں صوبائی حکومت کا بہت کچھ سامنے آجائے گا،بلاول نے کہا طیارہ حادثہ رپورٹ نہیں مانتا،آپ کے ماننے یا ماننے سے فرق نہیں پڑتا،آپ جے آئی ٹی رپورٹ تو مان لو،میرے آنے پر 9جہاز تھے جو اب 11 ہیں،دو جہاز بھی لئے 4.7ارب روپے قرض بھی واپس کیا،کے پی ٹی نے 2.2ارب روپے ڈوبے ہوئے نکال کر خزانے میں جمع کرادیئے،2010 سے کے پی ٹی کا آڈٹ ہی نہیں ہوا تھا،اب ہر ہر ادارے آڈٹ کرارہے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو پورٹ قاسم سے کمایا،پورٹ قاسم نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 270جہاز لنگر انداز ہوئے،بھارت کا جواہر لال نہرو پورٹ بند پڑا ہے۔وہ جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ امریکہ میں چالیس ملین لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں،دنیا میں ہمارے وزیر اعظم کے کرونا وژن کی تعریف ہورہی ہے،کرونا میں ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں کو بارہ ہزار روپے دیئے گئے،کسی بھی ترقی پذیر ملک نے جتنی شرح سود کم کی ہے وہ پاکستان ہے،ٹڈی دل اور کرونا کے باوجود نو ماہ میں 17فیصد ٹیکس زیادہ اکٹھا کیا،ہمارے وزیر اعظم اور ان کے وزیر اعظم جب باہر جاتے رہے اخراجات کا تقابلی جائزہ لے لیں،میں خود لندن گیا ایک دن تقریر کرکے واپس آگیا،مجھے بتایا گیا پہلے وزراء آتے تھے ایک ایک، دودو ہفتے رہتے تھے،پاکستان اور بھارت کی کرونا میں معیشت کا موازنہ کرلیں،پاکستان کی معیشت 0.4فیصد جبکہ بھارت کی 0.45فیصد گری۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بحری امور کو بہتر بنانے کے لئے اپنا عوام سے رابطے کا نظام دیا،میرے آنے پر نو جہاز تھے جو اب گیارہ ہیں،دو جہاز بھی لئے 4.7ارب روپے قرض بھی واپس کیا،کے پی ٹی نے 2.2ارب روپے ڈوبے ہوئے نکال کر خزانے میں جمع کرادیئے،دوہزار دس سے کے پی ٹی کا آڈٹ ہی نہیں ہوا تھا،اب ہر ہر ادارے آڈٹ کرارہے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو پورٹ قاسم سے کمایا ہے،پورٹ قاسم نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 270جہاز لنگر انداز ہوئے،بھارت کا جواہر لال نہرو پورٹ بند پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ سے متعلق دو چارروز میں جے آئی ٹی کی رپورٹس جاری ہورہی ہیں،عزیر بلوچ اور دیگر جے آئی ٹی رپورٹس میں سب کے نام آئیں گے،جب یہ جے آئی ٹی رپورٹس جاری ہوجائیں گی تو صوبائی حکومت کا بہت کچھ سامنے آجائے گا،بلاول نے کہا طیارہ حادثہ رپورٹ نہیں مانتا،آپ کے ماننے یا ماننے سے فرق نہیں پڑتا،آپ جے آئی ٹی رپورٹ تو مان لو،میں نے ایک ٹی وی پروگرام میں رانا ثناء اللہ سے پوچھا کہ آپ کے نوکر کے اکاؤنٹس میں اتنی رقم کہاں سے آئی،اس سابق وزیر کا جواب تھا میرا نوکر میری مرضی۔انہوں نے کہا کہ فلپائن سمندری ذرائع سے 6ارب ڈالر اور ہم 50ملین ڈالر کما رہے ہیں،ہم نے ساڑھے پانچ ارب ڈالر ویسلز میں بھرا ہے،ہم پالیسی لارہے ہیں کہ جو بحری جہاز خرید کر پاکستان میں رجسٹرڈ ہوگا،اس جہاز پر کوئی ٹیکس 2030تک نہیں ہوگا،پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کو سب سے پہلے لنگر انداز ہونے کی اجازت ہوگی،ایل این جی ٹرمینل پر ڈھائی ڈھائی لاکھ روزانہ بھرے جارہے ہیں،دو ایل این جی ٹرمینل لگا رہے ہیں،ہمیں نئے ایل این جی ٹرمینل کو نئے پیسے نہیں دیں گے،ایل این جی لائیں سٹور کریں بیچیں،میرے صوبے میں کدھر گاڑی پر لاشیں جاتی ہیں،ازار بند سے ڈرپ لٹکائی جاتی ہے،سندھ حکومت کا بجٹ 85سے 92فیصد غیر ترقیاتی ہے،تنخواہوں پر جاتا ہے،قوم کو اعتماد نہیں تھا اس لئے ٹیکس نہیں دیتی رہی،وجہ یہ تھی کہ لوگوں کے ٹیکس سے لندن اور دوبئی میں محلات خریدے جاتے تھے،آج قابل اعتماد حکمران آئے تو ٹیکس بڑھنا شروع ہوگیا۔


