بلوچستان عوامی پارٹی کا نواز شریف کی واپسی کا خیرمقدم
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر کہدہ بابر کا کہنا ہے کہقائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی وطن واپسی خوش آئند اور خیرمقدم کرتے ہیں۔سینیٹر کہدہ بابر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی واپسی سے ملک سیاسی و معاشی استحکام کی طرف بڑھے گا، ترجمان بی اے پی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے اتحادی تھے اور مستقبل میں بھی نواز شریف کے ساتھ ملکر چلیں گے، بطور اتحادی ن لیگ کی گزشتہ حکومت نے بلوچستان کے دیرانہ مسائل حل کرنے میں تعاون کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مسائل کے حل کے لئے نوازشریف کی تمام اسٹیک ہولڈز کو ساتھ لیکر چلنے کی تجویز خوش آئند ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی ملک و بلوچستان کی ترقی کیلئے کسی بھی سیاسی اتحاد سے گریز نہیں کرے گی۔
Load/Hide Comments


