الاحلی ہسپتال پربمباری ،بھارتی کمپنی نے اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روک دی

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی کمپنی نے اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روک دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کمپنی نے یہ اعلان غزہ کے الاحلی ہسپتال پربمباری کے بعد کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے الاحلی ہسپتال پر اسرائیلی بمباری میں500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ اسی حوالے سے بھارتی کمپنی کے ایم ڈی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روکنے کا اخلاقی بنیادوں پر فیصلہ کیاہے کیونکہ ہسپتالوں پربمباری، بچوں اور عورتوں کو قتل کرنا ناقابل قبول ہے۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ غزہ کے 25 لاکھ افراد کو خوراک اورپانی کی فراہمی روکنا بھی ناقابل قبول ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالہ میں قائم کمپنی 2015 سے اسرائیلی پولیس کی ہر سال ایک لاکھ وردیاں تیارکرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں