ایران کے اسرائیلی شہر حیفہ میں راکٹ حملوں میں 6 افراد زخمی، نشریاتی ادارہ

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی جانب سے اسرائیل کے شہر حیفہ میں تازہ راکٹ حملے کیے گئے ہیں جس کی تصدیق اسرائیلی حکام نے بھی کی ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق تازہ راکٹ حملوں میں شمالی اسرائیل کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں خاص طور پر شہر حیفہ اور اس کے گرد و نواح متاثر ہوئے۔ عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بعض افراد شدید خوف اور ذہنی دباﺅ کا شکار ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک شخص جھٹکے کی شدت کے باعث اڑنے والے پتھروں کی زد میں آ کر زخمی ہوا، جس سے املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں