لسبیلہ زرعی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ خورد برد کا انکشاف
بیلا(یو این اے )سبیلا زرعی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ ہیرا پھیری کا انکشاف اسکیم کی حتمی فہرست میں من پسند طلبا کا نام شامل کرنے پر طلبا کو تشویش تفصیل کے مطابق لسبیلا یونیورسٹی آف ایگریکچرل واٹر اینڈ میرین سائنسنز میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ خورد برد اور حقدار طلبا کے بجائے من پسند طلبا کو نوازنے کا انکشاف ہوا ہے۔ باوثوق ذرائع بتاتے ہیں کہ یونیورسٹی کے جن طلبا نے لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے وزیراعظم پورٹل پر درخواست گزاری کی تھی ان کی مطلوبہ دستاویزات بھی مکمل تھیں، مبینہ طور پر یونیورسٹی کے فوکل پرسن اور یونیورسٹی انتظامیہ نے ان حقدار طلبا کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے بے بنیاد جواز کی بنیاد پر ان کے نام خارج کرکے ایسے طلبا کے نام حتمی فہرست میں شامل کیا ہے، جنہوں نے درخواست ہی نہیں دی تھی یونیورسٹی انتظامیہ اور فوکل پرسن کی اس الجھن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ حتمی فہرست تین مرتبہ مشتہر کر چکے ہیں یونیورسٹی میں ہونے والی اس مبینہ بدعنوانی اور قابل ذہین و حقدار طلبا کے ساتھ ناانصافی اور اقربا پروری پر طلبا اور عوامی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی بلوچستان میر مردان ڈومکی گورنر بلوچستان اور دیگر متعلقہ ذمہ داروں سے شفاف تحقیقات کا حقدار طلبا سے کی گئی ناانصافی کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔


