وندر میں ٹریفک حادثہ، بچہ جاں بحق، 13افراد زخمی

وندر (یو این اے) کراچی سے بیلہ جانے والی مسافر بس لکھو بلوچ گوٹھ کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی کمسن بچہ جاں بحق 13 افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونمیانی وندر کے علاقے لکھو بلوچ گوٹھ سیرندہ کے مقام پر مین ایکو شاہراہ N25 پر کراچی سے بیلہ جانے والی مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے باعث مسافر بس میں سوار ایک کمسن بچہ جائے حادثہ پر جاں بحق ہوگیا جبکہ بس میں سوار مسافروں میں سے 13 افراد جن میں خواتین بچے اور مرد زخمی ہو گئے جن میں سے شدید طور پر زخمی ہونے والے 5 افراد کو ریسکیو 1122 اور ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو سینٹر وندر میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کراچی ریفر کر دیا گیا۔ جبکہ دیگر زخمی مسافروں کو جائے حادثہ سے اوتھل منتقل کیا گیا زخمیوں میں انشا بنت چیتن۔ مسکان بنت چمن لال۔ چمن لال ولد ٹیپو۔ کملا ذوجہ چمن لال۔ چیتن ولد اشوک۔ رال ولد چمن لال۔ جمال ولد خیر محمد شاہوک۔ ایاز ولد محمد یامین قوم موندرہ۔ معاز ولد عبد الروف بلوچ۔ نور بی بی زوجہ موسی شیخ۔ قادر بخش ولد عبدالرحمن خاصخیلی۔ سائرہ بی بی بنت خدابخش خاصخیلی۔ خدیجہ قادر بخش قوم خاصخیلی بتائے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں