مستونگ میں براہوئی اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک روزہ ادبی سیمینار
مستونگ (یو این اے)براہوئی اکیڈمی رجسٹرڈ پاکستان مستونگ برانچ کے زیر اہتمام ایک روزہ ادبی سیمینار ایلمنٹری کالج مستونگ کے آڈٹیوریم میں منعقد ہوا جس میں اوستہ محمد ڈیرہ مرادمنگچر قلات سوراب کوئٹہ، نوشکی، دشتکردگاپ، شیخ واصل آباد، درینگڑہ، دشت و دیگر شہروں سے سینکڑوں شعرا ادبا نے شرکت کی سیمینار کے تین نشست ہوئے پہلی نشست میں براہوئی اکیڈمی مستونگ برانچ کے نو منتخب کا بینہ کی حلف برداری ہوئی پہلی اور دوسری نشست کی صدارت براہوئی اکیڈمی مستونگ برانچ کے صدر حسین شہزاد براہوئی نے کی مہمان خاص براہوئی اکیڈمی کے مرکزئی آفس سیکریٹری محبوب صیاد براہوئی تھے سیمینار کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا جسکی سعادت مجتبی قمر نے حاصل کی جبکہ نعت پاک کی سعادت مولانا قاری محمد زکریا کے حصے میں آئی مہمان خاص محبوب صیاد براہوئی نے براہوئی اکیڈمی مستونگ برانچ کے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا نئی کابینہ میں صدر حسین شہزاد براہوئی نائب صدر محمد عظیم پروانہ جنرل سیکریٹری اسلم بنگلزئی جوائنٹ سیکریٹری منصور براہوئی پریس سیکریٹری بلسم براہوئی فنانس سیکریٹری احسان براہوئی آفس سیکریٹری مجتبی قمر شامل تھے جبکہ سیمینار کے دوسری نشست میں براہوئی اکیڈمی رجسٹرڈ پاکستان کی جانب سے شائع شدہ 10 کتب کی رونمائی جبکہ تیسرے اور آخری نشست میں کل بلوچستان محفل مشاعرہ منعقد ہوا اس نشست کی صدارت براہوئی اکیڈمی مستونگ برانچ کے نائب صدر عظیم زاکر براہوئی جبکہ مہمان خاص مرکزی وائس چیئرمین انجم براہوئی تھے مشاعر میں مستونگ کوئٹہ نوشکی سوراب منگچر قلات دشت شیخ واصل آباد کہنک ببری اوستہ محمد ڈیرہ مراد و دیگر دور دور سے آئے ہوئے 100 سے زائد شعرا حضرات نے اپنے کلام پیش کیے سیمینار میں براہوئی اکیڈمی رجسٹرڈ پاکستان کی جانب سے بک اسٹال بھی لگایا گیا تھا جہاں پر کتب بینی کے شوق رکھنے والے حضرات کے لیے خصوصی رعایت رکھی گئی تھی اور ہر کتاب کی قیمت میں 50 فیصد رعایت تھی مستونگ کے علم و ادب سے ذوق رکھنے والے حضرات نے بک اسٹال میں خصوصی دلچسپی لی اور نصف قیمت میں کتابیں خرید کیں یہ سیمینار صبح 11 بجے سے شروع اور شام 6 بجے اختتام پزیر ہوا اس ادبی سیمینار میں شرکت کرنے والے مہمان شعرا ادبا کی تعداد 150 سے زائد تھی جن میں سے تقریبا 100 کے قریب شعرا نے مشاعرے میں حصہ لیا اور اپنے کلام پیش کیئے۔


