نوشکی، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

نوشکی:نوشکی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی علی الصبح محمد اسماعیل نامی موٹرسائیکل سوارقومی شاہراہ پر اسٹیشن کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے اس سلسلے میں تحقیقات ضلعی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں