پشتون بلوچ سیاسی کارکنان کی گرفتاریاں اور افغان شہریوں سے ناروا سلوک بند کیا جائے، اصغر اچکزئی

کوئٹہ(آن لائن)پشتون وطن دوست قوم دوست جماعتوں کے رہنماں نے افغان کڈوال کیساتھ روارکھا جانیوالے توہین آمیز تضحیک آمیز سلوک اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینی عوام پر مظالم، ڈیورنڈ لائن پر تجارت کی بندش، مسلط کردہ دہشت گردی، پشتون بلوچ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی سے تعبیر کرتے ہوئے اس عہد کااظہار کیا گیا کہ ان ناروا انسانیت سوز اقدامات کے خلاف بھر پور آواز اٹھایا جائیگا31۔اکتوبر کو باچا خان چوک کوئٹہ پر احتجاج کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار پشتون قوم پرست مترقی سیاسی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں کے دوران کیا اجلاس ارباب ہاس میں زیر صدارت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی منعقد ہوا جس میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز علی محمد ترین ندا سنگر نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان رحمت خان عبد المالک بہار عنایت شاہ پشتون تحفظ موومنٹ کے صوبائی صدر نورباچا کورکیمٹی کے اراکین ملک مجید کاکڑ زبیرشاہ آغا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی سنئیر نائب صدر سنیٹر ارباب عمر فاروق کاسی جمال الدین رشتیا نذرعلی پیرعلی زئی حمزہ کاکڑ اخلاق بازئی شریک رہے اجلاس میں احتجاجی ریلی سے متعلق متعدد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور انہیں ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اجلاس میں افغان کڈوال کیساتھ روارکھا جانیوالا توھین آمیز تضحیک آمیز سلوک اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر ظلم جبر استبداد ڈیورنڈ لائن پر معاشی سرگرمیوں کی بندش ملک بھر میں پشتونوں پر کاروباری بندش مسلط کردہ دہشت گردی پشتون بلوچ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف 31۔اکتوبر کو سہہ پہر 2 بجے باچا خان چوک کوئٹہ پر احتجاج کیا جائیگا کوئٹہ کے غیور شہریوں جمہوری قوتوں قوم دوست وطن دوست مترقی سیاسی کارکنوں سے بھر پور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں