بلاول بھٹوزرداری کا حاصل بزنجو کو فون، اے پی سی بُلانے پر اتفاق

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زردار ی کا نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر میر حاصل بزنجو کو ٹیلی فون بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر میر حاصل بزنجو کا وفاقی بجٹ مسترد کرنے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پیپلز پارٹی کے چیئر مین و رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر میر حاصل بزنجو کو ٹیلی فون کیا اور ان سے ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا اور ٹڈی دل کے حوالے سے وزیراعظم کی نالائقی سامنے آ چکی ہے حکومت تمام شعبوں میں یکسر ناکام نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اس موقع پر سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ ٹڈی دل نے بلوچستان کی فصلوں کو بھی تباہ کردیا ہے،صوبے کے زمینداروں کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں لیکن حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں ایسی صورتحال میں صوبے میں قحط سالی کا بھی اندیشہ ہے،اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرنے پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کی گیا کہ پیپلز پارٹی اور نیشنل پارٹی وفاقی بجٹ کو مسترد کرتی ہیں اور جلد ہی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں