پنجگور میں لوڈشیڈنگ، بڑھتی بے امنی اور قتل و غارت کیخلاف آل پارٹیز، تاجران اور سول سوسائٹی کا الٹی میٹم
پنجگور(یو این اے )پنجگور انجمن تاجران آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور علما کرام سول سوسائٹی کا پنجگور میں امن امان کی بگھڑتی ہوئی صورتحال روزانہ قتل وغارتگری چوری ڈکیتی کے واقعات چینی کی مصنوعی بحران اور تاجروں کو چینی پنجگور لانے پر بلاوجہ پابندی ہسپتالوں کی غیر فعال صورتحال کیسکو کی جانب سے پنجگور میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کنڈہ مافیا اور نادھندگان کے خلاف کاروائی کے نام پر عوام کی تزلیل پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ پولیس کو ایک ہفتے کے اندر الٹی میٹم دے دیا کہ وہ پنجگور کے امن امان کو کنٹرول کرنے چوری قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے موئثر اقدامات اٹھائے تاجروں کو انکی پرمٹ اور لائنسز کے مطابق چینی لانے پر پابندی ختم ہسپتالوں کی صورتحال کو بہتر بنانے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم کرکے عوام کی تزلیل بند کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے بصورت دیگر انجمن تاجران آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی بھر پور تحریک چلانے پر مجبور ہوگی ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے نائب صدر لعل دوست بلوچ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر نزیر احمد بلوچ جے یو آئی کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما پھلیں بلوچ شہباز طارق ایڈوکیٹ سول سوسائٹی کے کنوینر حاجی افتخار بلوچ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ بلوچ حق دو تحریک کے آرگنائزر ملا فرہاد بلوچ ممتاز عالم دین مولوی علی احمد نے پنجگور پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی نے یو آئی بی این پی جماعت اسلامی سول سوسائٹی انجمن تاجران کے مقامی قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھے انہوں نے کہا کہ پنجگور اسوقت امن و مان کی بد ترین دور سے گزر رہا ہے اور روز نوجوان اور معمر اشخاص کاقتل عام دن دہاڑے ہو رہا ہے۔ انتظامیہ اپنی کرپشن اور کمیشن میں مگن عوامی مسائل اور مشکلات سے غافل دکھائی دے رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو کئی بار پنجگور کے مسئلے کے بارے میں آگاہ کیا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ان کو پنجگور کے مسائل اور قتل و غارت گری اور دیگر جرائم کو ختم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے پنجگور میں دن دہاڑے لوگوں کی لوٹ مار، نوجوان اور معمر لوگوں کی قتل عام، کمیشن خوری اور دیگر جرائم کی بڑھتی ہوئی صورتحال اور انتظامیہ کی خاموشی اور تشویشناک عمل ہے اور اس پر ہم کبھی بھی خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھیں گے بلکہ ضلعی انتظامیہ کو لوٹ مار کرنے والوں اور قاتلوں کی گرفتاری سمیت دیگر جرائم کے خاتمہ کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیں گے وگرنہ پنجگور کے آل پارٹیز تمام اسٹیک ہولڈرز اور غیور عوام کے ساتھ مل کر شدید احتجاج کریں گے.انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام کی بد معاشیوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے اور اب عوام کو مزید تنگ کرنے کے حق میں نہیں ہیں بلکہ وہ عوام کے خادم بن کر انہیں بجلی کی سہولیات فراہم کریں.انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پنجگور کے ایک سماجی ورکر عبداللہ ایوب شمبے زئی کا بہمانہ قتل اور ان کے ساتھی تاج رحیم کو زخمی کرنا اور ایک دن پہلے خدابادان سراوان میں محمد اسلم اور نظر محمد جیسے معمر بزرگوں کوفائرنگ کرکے قتل کرنے والے پنجگور کے غریب عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریبان کرنے کیلئے کوشاں ہیں لیکن ان کی اس خواب کو کبھی بھی شرمندہ تعبیر ہونے نہیں دیں گے.انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو ایک ہفتے کا وقت دیں گے اگر ان معاملات میں بہتری نہیں لائی گئی تو احتجاج کا حق ضرور رکھتے ہیں۔


