بی این پی (عوامی) کی مرکزی و ضلعی قیادت سمیت کارکنان کانیشنل پارٹی سے انضمام کا فیصلہ

کوئٹہ( این این آئی) بی این پی (عوامی )اسد گروپ سے سیاسی اختلاف رکھنے والے سیاسی و نظریاتی متعدد مرکزی و ضلعی قیادت سمیت ہزاروں سیاسی کارکناں نے طویل صلاح مشورے کے بعد نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی اور ضلعی قیادت سے ملاقات اور کامیاب مزاکرات کے بعد بی این پی عوامی کے ہزاروں سیاسی و نظریاتی کارکنوں سمیت تمام سیاسی قیادت نے نیشنل پارٹی سے انظمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے 3 نومبر 2023 کو پنجگور کے تاریخی سیاسی قلعہ بمقام تسپ پنجگور میں ایک پر وقار عظیم الشان انظامامی جلسے میں بی این پی عوامی کے سیاسی کارکنوں مرکزی اور ضلعی عہدیداروں اور ہزاروں لوگوں کو نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر قائد عوام ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ کی موجودگی میں ضم کرنے کا اعلان کرینگے اس عظیم الشان شمولیتی جلسے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر قائد عوام ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مرکزی سکرٹری جنرل جان محمد بلیدئی سمیت نیشنل پارٹی کے مرکزی وصوبائی قیادت شرکت کرینگے نیشنل پارٹی پنجگور سمیت بلوچستان بھر سے سیاسی کارکنوں جمہوریت پسند قوم دوست قوتوں کو شرکت کرنے کی اپیل کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں