خاران میں مسلح افراد کا پولیس کی گشتی ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے اہلکار زخمی
خاران (انتخاب نیوز) خاران شہر جنگل روڈ پر مسلح افراد کا پولیس کی گشتی ٹیم پر حملہ، اہلکار زخمی۔ مغرب کے وقت خاران شہر مین جنگل روڈ پر موٹرسائیکل گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے حوالدار سعید احمد شدید زخمی ہوئے، زخمی پولیس اہلکار سعید احمد کو سر سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ سول اپتال میں ڈاکٹرز کی کمی و دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث زخمی پولیس اہلکار کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ایف سی اسپتال خاران منتقل کیا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی، تاہم واقعہ کی واجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکی۔ زخمی پولیس اہلکار کے قریبی رشتہ داروں نے سول ہسپتال خاران میں ڈاکٹرز و دیگر سہولیات کی کمی کیخلاف احتجاج کیا۔
Load/Hide Comments


