یورپی یونین کا امریکہ، روس اور برازیل کے شہریوں پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا امکان

یوروپی یونین ممالک کے درمیان ان ’محفوظ ممالک کی حتمی فہرست‘ پر اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا جن کے شہریوں کے لیے جولائی سے سرحدیں کھولی جا رہی ہیں۔ امریکہ ، برازیل اور روس کے شہریوں پر پابندی برقرار رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
یورپی سفارت کاروں نے خبررساں ادارے روئٹرز اور اے ایف پی کو اس پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ان تین ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
تمام 27 یورپی ممالک کے سفیروں نے جمعے کو ملاقات کی، جس میں آئندہ بدھ سے یورپ سفر کرنے والوں کو قرنطینہ کی شرط کے بغیر اجازت دینے سے متعلق طریقہ کار پرغور کیا۔
روئٹرز اور اے ایف پی کے مطابق اس ملاقات کے بعد عارضی طور پر 18 ممالک کے شہریوں کو یورپ آنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اس فہرست میں امریکہ، روس اور برازیل شامل نہیں ہیں۔
یررپی ممالک کے نے ابھی اس فہرست کی حتمی منظوری دینی ہے۔چین کے شہریوں کو یورپ آنے کی اجازت ہوگی مگر ان پر وہی شرائط لاگوں ہوں گی جو سلوک یورپی شہریوں سے بیجنگ میں روا رکھا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں