خیرپور، باراتیوں کی کشتی الٹنے سے 11 افراد ڈوب گئے

خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیرپور نارا کینال میں باراتیوں کی کشتی الٹنے سے 5افراد کو بچا لیاگیا جبکہ 6افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ کشتی میں سوار شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے قریبی گاؤں جا رہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آگیا، کشتی میں سوار 5 افراد کو بچا لیاگیا جبکہ 6افراد لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں 11 افراد سوار تھے جن میں کچھ کو دیہاتیوں نے جبکہ کچھ اپنی مدد آپ کے تحت باہر آنے میں کامیاب رہے،کشتی میں سوار تمام افراد گوٹھ جمال الدین کے رہائشی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں