پاکستان کو تخریب کاری سے پاک کرکے دم لیں گے، سرفراز بگٹی
اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے آواران حملے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو تخریب کاری سے پاک کرکے دم لیں گے۔سرفراز بگٹی نے بیان میں کہا ہے کہ مسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مسلح افواج کی جرات اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ فوج نے 2 مشتبہ افراد کو بھی ہلاک کیا، مسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان کو تخریب کاری سے پاک کرکے دم لیں گے۔
Load/Hide Comments


