جامعہ تربت میں طلبہ کو کتابیں ساتھ لانے پر پابندی درس و تدریس پر قدغن لگانا ہے، حق دوتحریک

گوادر (این این آئی) حق دو تحریک بلوچستان کیچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تربت یونیورسٹی سیکورٹی کی جانب سے طلبائ کو درس تدریس کیلئے جامعہ کے اندر کتابیں لیجانے پر پابندی عائد کرنا تشویشناک عمل ہے۔حق دو تحریک بلوچستان کیچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب جامعہ کے اندر بلوچ طلبائ طالبات اپنی ضرورت کے مطابق مختلف سلیبس ٹیسٹ اسئمنٹ کی تیاری کرنے کیلئے مطالعہ کیلئے ساتھ لیجانے پر پابندی عائد کرنا تشویشناک عمل ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں تربت جامعہ کے داخلی گیٹ سیکورٹی اہلکار کس بنیاد پر کتابوں کو اندر لیجانے پر پابندی عائد کرتے ہیں، سوشل میڈیا میں وائرل وڈیوز سے صاف واضح ہوتا ہے کہ گاڑی کے اندر درس تدریس کیلئے کتابیں موجود اسے داخلی گیٹ پر روکا گیا ہے۔ یونیورسٹی کالجز درس و تدریس کی جگہ ہوتی ہے اس کے اندر کتاب لیجانے کی اگر اجازت نہیں دیتے تو کونسا مواد لیجانے کی اجازت ہے، لہٰذا یونیورسٹی کی سیکورٹی انتظامیہ طلبائ کی درس تدریس پر قدغن لگانے سے گریز کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں