عمران خان کو بیٹوں سے واٹس ایپ کال پر بات کی اجازت مل گئی
اسلام آباد(صباح نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج (ہفتہ کو) واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے دائر کی۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت پہلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے چکی ہے، آج( ہفتہ) ہے بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی خصوصی اجازت دی جائے۔بعدازاں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے آج (ہفتہ کو )چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔
Load/Hide Comments


