ٹیلیفون لائن کے مین ہول سے اسلحے سے بھری بوری برآمد

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے کیماڑی میں ٹیلیفون لائن کے مین ہول سے پرانے اسلحہ سے بھری بوری برآمد ہو ئی ہے۔پولیس کے مطابق برآمد اسلحہ میں 3 ایس ایم جی رائفل، 12 بور ریپیٹر اور مختلف اقسام کی گولیاں شامل ہیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ اسلحہ کو فارنزک ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دیا گیا جبکہ تھانہ ڈاکس میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں