نواز شریف اور شہباز شریف دوبارہ وزیراعظم نہیں بنیں گے، جاوید ہاشمی

اسلام آباد (این این آئی)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف دوبارہ وزیراعظم نہیں بنیں گے۔ ایک انٹرویومیں جاوید ہاشمی نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو وزیراعظم بنتے نہیں دیکھ رہا،مسلم لیگ (ن )کالاہور جلسہ گیم چینجرثابت نہیں ہوا، لاہور جلسے کا سیاست پر اثر نہیں پڑا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ الیکشن لڑوں گا کسی پارٹی کوساری زندگی درخواست نہیں دی، ضروری نہیں مسلم لیگ (ن )کے ٹکٹ پرالیکشن لڑوں۔ جاوید ہاشمی نے مینار پاکستان جلسے میں مدعو نہ کرنے پر بھی شکوہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں